11 جون 2015 - 02:55
ایران کا ماہ مبارک میں یمن پر محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ماہ رمضان کے موقع پر یمن میں انسانی محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ماہ رمضان کے موقع پر یمن میں انسانی محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے-
اطلاعات کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بدھ کے روز یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائںدے اسماعیل ولد الشیخ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی- اس گفتگو میں حسین امیر عبداللہیان نے یمن کے عوام کے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا- انہوں نے ماہ رمضان کے ںزدیک ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یمن پر سعودی جارحیت روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی مؤثر کوششوں کی ضرورت پر تاکید کی- اس ٹیلی فونی گفتگو میں اسماعیل ولد الشیخ نے بھی یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کے ساتھ مستقل صلاح و مشورے کے لئے ایران کی قدر دانی کی- انہوں نے یمنی گروہوں کے درمیان چودہ جون کو ہونے والے مذاکرات سے متعلق انجام پانے والی حالیہ ہم آہنگی کی وضاحت کرتے ہوئے یمن کے حالات کو نہایت پیچیدہ اور دشوار قرار دیا- اسماعیل ولد الشیخ نے یمن پر حملے جاری رہنے پر تشویش کا بھی اظہار کیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲